ہومپاکستانپاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت کا ساتواں دور، دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت کا ساتواں دور، دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور اٹلی نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاع، سکیورٹی، تعلیم، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ساتویں دور کے دوران ہوا

جس میں پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد اور اٹلی کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے سیکرٹری جنرل سفیر ریکارڈو گواریلیا نے شرکت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، زراعت، دفاع و سکیورٹی، ہجرت، افرادی قوت کی نقل و حرکت، تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ جیسے شعبے شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔