لاہور:تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے،ملکی سیاسی و مذہبی اعلیٰ شخصیات نے مرحوم کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
مولانا نذرالرحمان کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ان کی تدفین آج رات رائے ونڈ میں ہو گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا نذر الرحمان کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے بھی امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا نذر الرحمان کی دینی و دعوتی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
