ہومتازہ ترینایف آئی اے کی کارروائی، فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کو سزا

ایف آئی اے کی کارروائی، فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کو سزا

اسلام آباد: ایف آئی اے کمرشل اینڈ بینکنگ سرکل اسلام آباد کی مؤثر قانونی کارروائی کے نتیجے میں مقدمہ نمبر C-46/2025 میں ملزم ملک کبیر حسین کو جرم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 (ترمیم شدہ 2020) کی دفعات 5 اور 23 کے تحت غیر قانونی زرِ مبادلہ لین دین کا مقدمہ درج تھا۔14 نومبر 2026 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جناب محمد عرفان انجم نے ملزم کے اعترافِ جرم پر اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ایف آئی اے کمرشل اینڈ بینکنگ سرکل اسلام آباد غیر قانونی زرِ مبادلہ لین دین اور مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔