اسلام آباد (سب نیوز): جمہوریہ تاجکستان کے وزیر خارجہ عزت مآب سراج الدین محری الدین 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد آمد پر وزارت خارجہ کے ترجمان و ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر سجاد حیدر خان نے ایئرپورٹ پر تاجک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں، جس میں علاقائی تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور رکن ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
