ہومپاکستانمالی سال کے چار ماہ، ملکی برآمدات 11ارب 37کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مالی سال کے چار ماہ، ملکی برآمدات 11ارب 37کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(سب نیوز) مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11ارب 37کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ملکی اور عالمی سطح پر موثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔قومی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11ارب 37کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں، پاکستان کی برآمدات مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔