ہومپاکستانپاکستان کو ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت سونپ دی گئی

پاکستان کو ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت سونپ دی گئی

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خارجہ کے مطابق 29ویں ای سی او کونسل آف منسٹرزاجلاس میں پاکستان کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی قیادت میں 2026-2027کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت سونپی گئی۔

ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے ان کی مبارکباد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور اگلے کونسل آف منسٹرز اجلاس میں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔