ہومپاکستانشوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا 4ارب کا سونا نکالنے کا الزام مضحکہ خیز قرار دیدیا

شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا 4ارب کا سونا نکالنے کا الزام مضحکہ خیز قرار دیدیا

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کے 4ارب کا سونا نکالنے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف نیا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، 80 فیصد سونا افغانستان اسمگل ہونے کا الزام سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیار ولی کا 4 ارب کا سونا نکالے جانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی کان کنی کے الزامات کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے کی پورے سال کی آمدن صرف 150 ارب روپے ہے، روزانہ 4 ارب آمدن ہو تو ٹھیکہ اختیار ولی کو دے دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی آمدن ہوتی تو خیبر پختونخوا پیرس بن چکا ہوتا، معدنی وسائل سے آمدن بڑھانا غیر قانونی نہیں۔ سائنسی بنیادوں پر کان کنی کیلئے سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔