ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (سب نیوز)سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماوں کو نظرانداز کیا گیا۔
نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقاتیں خوش آئند اور نیک شگون ہیں، امید ہے اب پی ٹی آئی کے خلاف سختیوں میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماوں کو نظرانداز کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو سنجیدہ اور باصلاحیت رہنماوں کو دوبارہ آگے لانا ہوگا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کا عمل اہل اور تجربہ کار قیادت کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، سنجیدہ قیادت سامنے آئے تو پارٹی کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی ختم ہوسکتی ہے اور اہل قیادت کی موجودگی سے پارٹی میں سیاسی انتشار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو موجودہ سیاسی صورتحال میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، پارٹی کو ذاتی اختلافات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، پارٹی کے اندر مشاورت اور اتفاق رائے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ہوگی، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے سنجیدہ سیاسی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔