ہومتازہ ترینپاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن کھیل ڈرامائی انداز میں شروع ہوا، پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز 57رنز ایک وکٹ سے شروع کی لیکن آنے والے دونوں بیٹرز اسی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔
اذان اویس 22 اور محمد طہ 24 رنز بنا سکے پھر بابر اعظم 34 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ آدھی ٹیم 125رنز پر پویلین لوٹ گئی، ایسے میں سعود شکیل اور غازی غوری نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 217تک پہنچایا تاہم غازی 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد عرفات مہنا س 16 رنز بناسکے۔ سعود شکیل ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی نرس نائٹی کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔
اسی موقع پر امپائرز نے میچ ختم کر دیا۔ پاکستان اسکور آٹھ وکٹ پر 284 رنز تھا جبکہ پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پہلی اننگز پاکستان نے 434 رنز نو وکٹ کھلاڑی پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ بھی 17 نومبر سے راولپنڈی ہی میں شروع ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔