الجزائر (سب نیوز): الجزائر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، بیرون ملک مقیم شہریوں اور افریقی امور احمد عطاف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبيل فهمی سے ملاقات کی، جس میں عرب خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور مشترکہ عرب تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر نبيل فهمی الجزائر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ 11 نومبر کو منعقد ہونے والے عرب وزرائے انصاف کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ملاقات کے دوران احمد عطاف اور ڈاکٹر نبيل فهمی کے درمیان پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں وفود کے ارکان پر مشتمل باضابطہ مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔
فریقین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سنگین صورتحال سمیت لیبیا، سوڈان اور یمن میں جاری بحرانوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس کے علاوہ خلیجی عرب ممالک کی سلامتی کو درپیش خطرات بھی زیر بحث آئے۔
الجزائر، نبيل فهمی کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، لیبیا، سوڈان اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
