ہومپاکستانپاکستان کی آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یومِ فتح پر مبارکباد

پاکستان کی آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یومِ فتح پر مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے آذربائیجان کی حکومت اور برادر عوام کو یومِ فتح کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر جاری کردہ تہنیتی پیغام میں پاکستان نے آذربائیجان کی حکومت اور برادر عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے لیے پائیدار امن، مزید ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت اور برادر عوام کو یومِ فتح پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آذربائیجان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔