پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا میں بچیوں کی شادی کی قانونی عمر کم سے کم 16 سال سے بڑھا کر 18 سال مقرر کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔رٹ درخواست لینا قمر اور ماہم نفیس نے عمران خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکرٹری قانون سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اسلام آباد، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی تاہم خیبرپختونخوا میں تاحال بچیوں کی شادی کی قانونی عمر 16 سال ہے۔رٹ پٹیشن کے مطابق کم عمری کی شادیوں کے باعث مختلف خاندانی اور سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں، اس لیے صوبے میں بھی شادی کی کم از کم قانونی عمر 18 سال مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں بچیوں کی شادی کی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری قانون سازی کی ہدایت کی جائے۔
خیبر پختونخوا میں بچیوں کی شادی کی قانونی عمر کم سے کم 18سال مقرر کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
