ہومپاکستانپاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی و منشیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی و منشیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت سکیورٹی ڈین جاروس کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر سکیورٹی ڈین جاروئس کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات، نادرا، سائبر کرائم، امیگریشن، کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانوی وزیر مملکت سکیورٹی نیغیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس نے کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے مثر سدباب کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون موجود ہے، اسے مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا۔ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم او یو سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان تعاون مکمل طور پر آپریشنلائز ہو گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چند سال میں برطانیہ سمگل کئے جانے والی منشیات کے 330کیس ناکام بنائے۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپسکیل پراجیکٹ کے تحت پیش رفت کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اپسکیل پراجیکٹ پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہو رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ کے متعلقہ حکام،وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرپرسن سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔