ہومپاکستانایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، کسی دیگر فرد کے سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار، مقدمہ درج

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، کسی دیگر فرد کے سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے آنے والے ایک مسافر کو کسی دیگر فرد کے سفری دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کسی دیگر فرد کے نام پر جاری کردہ پاکستانی پاسپورٹ پیش کیا۔

امیگریشن حکام کو شبہ ہونے پر مزید جانچ پڑتال اور تفتیش کی گئی، جس کے دوران مسافر کی اصل شناخت محمد ارسلان ولد عبدالرازق، ضلع نارووال کے نام سے سامنے آئی۔ملزم کے خلاف کسی دیگر فرد کی شناخت پر سفری دستاویزات استعمال کرنے اور جعل سازی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون سفری دستاویزات میں جعل سازی اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔