اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے باعث بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر رول اور ایمرجنسی والے اضلاع کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اقدامات شروع کیے گئے تھے، وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو آرڈر نمبر 3 جاری کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا، آرڈر کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آرٹیکل 140 اے کی معطلی کا اطلاق دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا، آرٹیکل 140 اے صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 140 اے کی ذیلی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، وفاقی حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکم ثانی روک دیے گئے۔
گورنر راج اور ایمرجنسی ، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
