اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے تین افسران کو مختلف اہم شعبوں میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق بریگیڈیئر (ر)محمد جاوید اقبال کو ڈائریکٹر جنرل شہری انتظامیہ، بریگیڈیئر (ر)راشد منظور کو ڈائریکٹر جنرل منصوبہ بندی و ترقیات جبکہ بریگیڈیئر (ر)محمد اظہر خان کو ڈائریکٹر جنرل اراضی و املاک تعینات کر دیا گیا ہے۔
تینوں افسران اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے، جنہیں فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان تعیناتیوں کا اطلاق آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔نوٹیفکیشنز کے مطابق تینوں افسران اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کے بعد انسانی وسائل کے ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ پیش کرینگے۔ ان تقرریوں کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے نے دی ہے۔



