ڈھاکہ (آئی پی ایس )پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد سے اہم ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ہائی کمشنر عمران حیدر نے انٹر پارلیمنٹری یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بنگلہ دیش کے منتخب ہونے پر اسپیکر حافظ الدین احمد کو مبارکباد دی۔
اسپیکر نے اس انتخاب کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ملاقات میں اسپیکر کے آئندہ دورہ پاکستان، پارلیمانی حکام کی استعداد کار بڑھانے کے پروگرام اور عوام کے مابین تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
