ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا کے 47فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار، سیفٹی آڈٹ رپورٹ

خیبرپختونخوا کے 47فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار، سیفٹی آڈٹ رپورٹ

پشاور(آئی پی ایس )سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد حکومتی احکامات پر خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 47فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار دیے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات نے صوبے بھر کے 8ہزار 928 سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔

محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے مجموعی طور پر 8 ہزار 928 سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ دوسری جناب آڈٹ رپورٹ میں صوبے بھر میں 53 فیصد کو محفوظ قرار دیا گیا ہے، 4 ہزار 792 سکول محفوظ اور 2 ہزار 448 سکول غیر محفوظ قرار پائے ہیں۔یاد رہے سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد صوبائی حکومت کے حکم پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کرکے رپورٹ جاری کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔