اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 83/2026 میں نامزد ملزم محمد یعقوب کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر مبینہ طور پر ملائیشیا ورک ویزا پر بھجوانے کے بہانے شکایت کنندہ سے 5 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔
مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے انسپکٹر اقراء جہانگیر اور ایف سی عاطف سجاد پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کی۔ کیس کی تفتیش انسپکٹر اقراء جہانگیر کر رہی ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
.
