اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی محترمہ نتاشہ دولتانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، بنیادی حقوق کے فروغ و تحفظ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مستقبل کے ترقیاتی پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے لیے بامقصد مواقع پیدا کرنے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
چیئرمین پی آئی ایچ آر او حبیب ملک اورکزئی نے نتاشہ دولتانہ کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
پی آئی ایچ آر او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی حقوق کے فروغ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ممتاز سیاسی رہنماؤں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایک منصفانہ، جامع اور بااختیار پاکستان کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
رکن قومی اسمبلی نتاشہ دولتانہ کی پی آئی ایچ آر او کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے ملاقات، انسانی حقوق اور نوجوانوں کی ترقی پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
