اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کی آڑ میں سیاسی مخالفین ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے پر تمام تفصیلات پارلیمانی اجلاس میں پیش کریں گے۔ پارلیمانی اجلاس میں سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بندش ختم ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بندش کو 375 دن ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا اور اہلخانہ سے ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتیں تو حالات بہتر ہو سکتے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقاتوں کی بندش سے سیاسی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، سیاسی کشیدگی اور سیاسی انتقام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
