ہومپاکستاناحسن بھون کا کیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف 5ارب ہرجانے کا دعوی دائر

احسن بھون کا کیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف 5ارب ہرجانے کا دعوی دائر

لاہور(آئی پی ایس )ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔ٹربیونل نے دعوے کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 11 نومبر 2026 کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

احسن بھون نے ڈیفمیشن ٹربیونل مین دائر کیے گئے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر نے ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر ان کی قانون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دیئے۔دعوے کے مطابق احسن بھون نے قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی، جس کی متعلقہ اداروں سے تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ مبینہ بیانات سے ان کی کئی دہائیوں پر محیط قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا۔احسن بھون نے ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک ارب روپے عمومی ہرجانہ، دو ارب روپے خصوصی ہرجانہ اور دو ارب روپے تعزیری ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔احسن بھون نے مزید استدعا کی ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو مبینہ بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔