استنبول(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورمصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاروباری اداروں کے درمیان روابط، زراعت، ادویہ سازی، علاقائی رابطوں، قابل تجدید توانائی، دفاع اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔
جمعہ کوترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں آر 4 وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اعلی سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے تجارت، کاروباری اداروں کے درمیان روابط، زراعت، ادویہ سازی، علاقائی رابطوں، قابل تجدید توانائی، دفاع اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص فلسطین اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی چار ملکی فریم ورک کے تحت مسلسل مشاورت، قریبی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
