کراچی(آئی پی ایس ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے کیس میں عوام راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے کیس میں عوام راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے عوام راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزم اقرار الحسن کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
