ہومتازہ ترینملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع

ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع

اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق توجہ دلائونوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لائبہ اعجاز کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاگیا، ملتان میں ملزم توقیرکوبھی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، پولیس ڈپارٹمنٹ کو ساختی،سیاسی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔سینیٹر کامران مرتضی کا مقف ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کمزور ہو رہا ہے، دھمکیوں، ناقص عوامی خدمات، بدعنوانی تاثر کے باعث عوام کا پولیس پراعتماد متاثر ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔