جھنگ(آئی پی ایس ) دربار سلطان باہو پر مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ہزاروں افراد نے مکہ معاہدے کو انسانی اتحاد کی شکل دے دی۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اتحاد کو اجاگر کرنے کے لیے منفرد ہیومن ماڈل تشکیل دیا گیا، جسے تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجایا گیا۔
اس موقع پر فضا تینوں ممالک کے قومی ترانوں اور اسلام از پیس کے نعروں سے گونجتی رہی۔دربار سلطان باہو پر مکہ معاہدے کے انسانی ماڈل کی تشکیل کا مقصد اتحاد کو اجاگر کرنا تھا۔چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ مکہ معاہدہ اجتماعی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آرٹیکل 51 اجتماعی حقِ دفاع کو تسلیم کرتا ہے۔مسلم انسٹیٹیوٹ اس سے قبل دربار سلطان باہو پر نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا انسانی ماڈل بھی تشکیل دے چکا ہے۔
