راولپنڈی(سب نیوز)مملکت سعودی عرب کے پاکستان میں نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)میں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں معزز شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر کا سعودی سفیر سے مزید کہنا تھا کہ ان کی مدتِ سفارت پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی، یہ تعلقات مشترکہ ایمان، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے نوتعینات سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
