تہران (سب نیوز)ایران کے رہبرِ اعلی کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں 9 ممالک کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران کے رہبرِ اعلی کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ایران کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات اور پیٹرو کیمیکل مراکز پر حملے کی صورت میں ایران 9 ممالک کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔انہوں نے 40 روزہ جنگ کے دوران قطر کے راس لفان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی پیداوار کی تنصیب پر ایرانی حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی نے پوری دنیا کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔
قطر نے اس حملے پر سخت احتجاج کیا تھا۔ ایران نے جنوبی پارس میں اپنی تیل کی تنصیبات پر حملے کے جواب میں قطر میں قدرتی گیس برآمد کرنے والی ایک بڑی تنصیب کو نشانہ بنایا تھا۔اس حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ عالمی منڈی میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ گئے تھے۔اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے 18 اکتوبر کر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی تھی۔ یہ جنگ 28 فروری 2026 کو حملوں کے آغاز کے بعد شروع ہوئی تھی۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں اسرائیل کی کسی مخصوص تنصیب کو نشانہ بنانے کی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی جوابی کارروائی کے لیے کوئی وقت مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا گیا ہے، تاہم اس سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر ایسا کوئی حملہ ہو چکا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا انگلش کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر کسی بھی جارحیت کے بعد، اگرچہ نوجوان ایرانی سائنس دان ان تنصیبات کو فوری طور پر دوبارہ بحال کر دیں گے، لیکن مقبوضہ علاقوں کو ہمیشہ کے لیے جلتا ہوا خطہ بنا دیا جائے گا اور وہاں قابض افراد کو جزیرہ نما سینائی منتقل ہونا پڑے گا۔ دنیا دیکھے گی کہ کیا ہوتا ہے۔
توانائی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو اسرائیل کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے، ایران کی وارننگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
