واشنگٹن (سب نیوز)مشرق وسطی میں ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پرامریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان، شام سمیت 12 ممالک کے امریکی سفارتخانوں سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا کہ خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطی کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
حملوں کا خطرہ، امریکا نے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
