ہومپاکستانہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، نواز شریف

ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، نواز شریف

لندن(سب نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہیکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔
پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعال شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام دے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔