پشاور:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سےکیا، کسی کی سفارش نہیں چلےگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کےحوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائےگا، اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کےساتھ چلیں گے، سب صوبوں کےساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارےاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔
ہومبریکنگ نیوزوفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ساتھ چلیں گے اور ایک یونٹ ہونگے: گورنر کے پی
وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ساتھ چلیں گے اور ایک یونٹ ہونگے: گورنر کے پی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
