ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
جمعرات کو دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے حالیہ اعلی سطحی تبادلوں سے حاصل ہونے والی مثبت پیشرفت کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کاوشوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔