ہومتازہ ترینجاپانی سفیر کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، جاں بحق بچوں اور استاد کے اہلِ خانہ سے تعزیت

جاپانی سفیر کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، جاں بحق بچوں اور استاد کے اہلِ خانہ سے تعزیت

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں بچوں اور ایک استاد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سفیر اکاماتسو شوئیچی نے اپنے تعزیتی پیغام میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور استاد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔سفیر جاپان نے کہا کہ پشاور کے ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان اس سانحے سے متاثرہ تمام افراد کے غم میں شریک ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی ہمدردیاں اور نیک تمنائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔