اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ، عزت مآب ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس، سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے، ثقافتی روابط کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ پر توجہ دی گئی۔ دونوں جانب سے اعلی سطحی روابط اور دوروں کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں وزرائے اعظم کی سطح پر روابط بھی شامل ہیں۔
وزیرِ خزانہ کی تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سیاحت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
