ہومبریکنگ نیوزانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقےکے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افرادنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جب کہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اس مدت میں انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے دکانداروں کی اسکیم کے تحت 1473 تاجروں نےٹیکس گوشوارے جمع کرائے، 137نئےاور 1336موجودہ تاجروں نےاسکیم کے تحت گوشوارے جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق 2875 دکانداروں نے ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔