ہومتازہ ترینسی ڈی اے میں اہم انتظامی تقرری، محمد عمیر ممبر امپلیمنٹیشن تعینات

سی ڈی اے میں اہم انتظامی تقرری، محمد عمیر ممبر امپلیمنٹیشن تعینات

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19کے افسر محمد عمیر کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کا ممبر امپلیمنٹیشن تعینات کر دیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمیر اس سے قبل وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن کے ماتحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ممبر(فنانس)کے عہدے پر تعینات تھے۔

انہیں سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی دفعہ 6 کے تحت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ممبر امپلیمنٹیشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور مزید احکامات تک جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمیر کو ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن)سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داریاں تین ماہ یا مستقل افسر کی تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، انجام دیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن کی مقررہ مدت مکمل ہونے پر افسر خودبخود اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش تصور ہوں گے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 10 14 at 7.02.52 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔