ہومپاکستاناسلام آباد: سویڈن کے سفیر اور مفتی عقیل پیرزادہ کے درمیان مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سویڈن کے سفیر اور مفتی عقیل پیرزادہ کے درمیان مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان میں سویڈن کے سفیر ایچ ای الیکس نے اسلام آباد کے گرینڈ مفتی اور علماء امن کمیٹی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی عقیل پیرزادہ سے ملاقات کی، جس میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سویڈش سفیر کی جانب سے منعقدہ ”فیکا ود فرینڈز“ نشست کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور بامقصد گفتگو ہوئی، جس میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
گفتگو میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی معاشرے میں امن، اتحاد اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔