ہومپاکستانتربیتی طیارہ حادثے میں شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت

تربیتی طیارہ حادثے میں شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی (سب نیوز)میجر حسنین شہزاد ہمایوں شہید اور کیپٹن عبدالصمد شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نمازِ جنازہ میں شرکت ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے ،سینئر سول و عسکری حکام، شہدا کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی نمازِ جنازہ میں شرکت ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہوئے تھے ،پاک فوج کے دونوں افسران مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے ،مسلح افواج اور پوری قوم کی جانب سے دونوں بہادر افسران کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی جرات، فرض شناسی اور وطن سے غیرمتزلزل وابستگی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، میجر حسنین شہزاد ہمایوں شہید اور کیپٹن عبدالصمد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائیگا،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے فخر اور عزم و حوصلے کا سرچشمہ رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔