ہومپاکستانپی ٹی آئی کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان

پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔