اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، وزیراعظم کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلوں پر بریفنگ دیں گے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔
اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اعتماد میں لیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
