اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کو سفری دستاویزات کی جانچ، رہنمائی اور امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے آفیشل ہیلپ لائن فراہم کر دی گئی ہے۔
مسافر دفتری اوقات، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک، ہیلپ لائن نمبر
0303-5099581 پر رابطہ کر کے سفری دستاویزات اور امیگریشن سے متعلق معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
دستاویزات کی جانچ اور رہنمائی کے لیے مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم ایف آئی اے پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک تشریف لا سکتے ہیں۔
اہم وضاحت:
موبائل نمبر
0300-5805760 ایف آئی اے پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک کا آفیشل ہیلپ لائن نمبر نہیں ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ رابطے کے لیے صرف آفیشل ہیلپ لائن نمبر
0303-5099581 استعمال کریں۔
ایف آئی اے کا مقصد مسافروں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنا اور ان کے سفری عمل کو سہل، محفوظ اور پریشانی سے پاک بنانا ہے۔
