ہومپاکستانپاکستان، ترکیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان، ترکیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

فہد ہارون نے اپنے دفتر میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں شخصیات نے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ روابط دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنی دیرپا شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔