ہومتازہ ترینآسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

میلبورن (آئی پی ایس ) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آسکتے ہیں تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ون ڈے کے دوران انجری ہوئی تھی جب کوربن بوش کے خلاف تین گیندوں کے مختصر اسپیل میں انہیں پیٹ پر گیند لگی۔بعد ازاں انہوں نے چھکا لگایا لیکن فوراً ہی آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے، تاہم ٹیم ان کی واپسی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ان کا کہنا تھا کہ گرین کی واپسی کی صورت میں توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔گرین کی عدم دستیابی آسٹریلیا کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں اچھی فارم میں تھے۔ان کی جگہ کوپر کونولی یا حال ہی میں واپس بلائے گئے نک میڈنسن میں سے کسی ایک کو موقع مل سکتا ہے۔میڈنسن نے طویل وقفے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ون ڈے میں سنچری بنائی تھی جس کے باعث انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔