ہوماسلام آبادکاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک موثر پیروی ضروری ہے، زکریا ضیا

کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک موثر پیروی ضروری ہے، زکریا ضیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے صدر محمد زکریا اکبر ضیا نے کہا ہے کہ چیمبر کی وکالت صرف مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک ان کی ترسیل تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہر اہم مسئلے کے حل اور عملی نتیجے تک موثر پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گی اور حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے کے ذریعے ان کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ وہ سوموار کے روز چیمبر ھاس میں نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اورینٹیشن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر زکریا اکبر ضیا نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی آئندہ ترجیحات میں کاروبار کرنے میں آسانی، ٹیکس اور ریگولیٹری مسائل کا خاتمہ، توانائی کی لاگت میں کمی، انفراسٹرکچر کی بہتری، ایس ایم ایز کی سہولت کاری، تجارت و برآمدات کا فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کی باقاعدہ نشاندہی، ترجیحی بنیادوں پر درجہ بندی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثر فالو اپ کا ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا تاکہ چیمبر کی آواز پالیسی سازی اور عملی فیصلوں پر مثر اثر ڈال سکے۔سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ نے کہا کہ آئی سی سی آئی کو کاروباری برادری کے لیے مزید مثر اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم بنانے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، چیمبر کی مختلف کمیٹیوں اور کاروباری شعبوں کے درمیان مضبوط رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر، صنعتکار اور مختلف شعبوں کے نمائندے اپنے مسائل اور قابلِ عمل تجاویز چیمبر کے سامنے لائیں، جبکہ متعلقہ کمیٹیاں ان مسائل کو منظم انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانے اور ان کی پیروی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔نائب صدر محمد وقاص خان نے کہا کہ آئی سی سی آئی کاروباری برادری، بالخصوص ایس ایم ایز، نوجوان کاروباری افراد اور نئے شعبوں کے ساتھ اپنا رابطہ مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اپنے اپنے شعبوں سے براہِ راست رابطہ رکھ کر زمینی حقائق اور کاروباری برادری کی ضروریات کو چیمبر کی پالیسی اور ایڈوکیسی ایجنڈے کا حصہ بنائیں گے۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مختلف امور پر سوالات اٹھائے، اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چیمبر کی مختلف کمیٹیوں کے کام کو مزید منظم کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومت کے متعلقہ اداروں، سفارتی مشنز، ملکی و غیر ملکی چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ کاروباری برادری کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور نئے کاروباری مواقع پیدا کیے جا سکیں۔سیکریٹری جنرل آئی سی سی آئی غلام مرتضی نے شرکا کو چیمبر کے تنظیمی ڈھانچے، جاری سرگرمیوں، انتظامی طریقہ کار اور ایگزیکٹو کمیٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریوں، مسائل کی دستاویز بندی، باہمی رابطہ کاری اور قیادت کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مثر ادارہ جاتی رابطہ اور بروقت فالو اپ چیمبر کی وکالت کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کے تحت کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔