ہومپاکستانحکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی، شوکت یوسفزئی

حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی، شوکت یوسفزئی

پشاور(آئی پی ایس )تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے حکومت نے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا کرکے مایوس کیا، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے حکومت کو لچک دکھانی چاہیے تھی، لیکن حکومت نے ڈیڈ لاک پیدا کر کے مایوس کیا، حکومت کے پاس ملک کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضد اور انا سے ملک نہیں چلتے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہوں گے، ملک قرضوں میں ڈوبا ہے، عوام پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کو پرواہ ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اپوزیشن نے مذاکرات کرکے اچھا کیا، حکومت ایکسپوز ہوگئی، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔شوکت یوسفزئی بولے پہلے کہتے تھے پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرتی، جب ہم مذاکرات کی طرف آئے تو حکومت بھاگ رہی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے پی نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج سے شروع ہوگا، اپوزیشن کے مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔