ہومپاکستانمریم نواز سے یورپی پارلیمنٹ رکن میری فاطمہ خان ہولچ کی ملاقات، تجارت و ٹیکنالوجی پر گفتگو

مریم نواز سے یورپی پارلیمنٹ رکن میری فاطمہ خان ہولچ کی ملاقات، تجارت و ٹیکنالوجی پر گفتگو

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ نے ملاقات کی، جس میں زراعت، آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے فروغ اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میری فاطمہ خان ہولچ نے پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا، جبکہ یورپی وفد نے اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈ کے اقدام کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں جانب تجارتی اور معاشی تعاون مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔