ہومپاکستانپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس، 4اکتوبر کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس، 4اکتوبر کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار

پشاور (سب نیوز) 4اکتوبر کو لانگ مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلی ہاوس میں پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلی سہیل آفریدی نے کی، جس میں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، وزرا، مشیر اور دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آن لائن منعقد ہوا، بعض ارکان اسمبلی نے زوم کے ذریعے شرکت کی، جبکہ پارٹی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں 4 اکتوبر کو لانگ مارچ شروع کرنے یا ملتوی کرنے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے لانگ مارچ کی تیاریوں میں دلچسپی نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری صفوں میں میر جعفر اور میر صادق بھی ہیں۔ ہم اسلام آباد فتح کرنے نہیں جارہے کہ وفاقی حکومت ہمارا راستہ روک رہی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دو ہاتھ اور دو پاں لے کر جائیں گے، غلیلیں اور لاٹھیاں لے کر جانے کے حوالے سے الزامات ہیں۔ 4 اکتوبر کو ہم نے پشاور سے روانہ ہونا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، جبکہ ارکان اسمبلی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز وزیراعلی نے مسترد کردی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے ارکان کو ہدایت کی کہ کارکنوں میں مایوسی نہ پھیلائی جائے، ہم نے 4 اکتوبر کو نکلنا ہے، 4 اکتوبر کے لیے تیاری پکڑیں، ہم نے پرامن لانگ مارچ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداروں نے بھی لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھنے کی تجویز دی۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے ملک سے باہر موجود ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کو وطن واپسی کی ہدایت کردی۔جنید اکبر نے کہا کہ جو ایم پی ایز، ایم این ایز یا پارٹی قائدین 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے، ان کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، وہ اپنے لیے کوئی دوسری پارٹی بنالیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔