ہومبریکنگ نیوزکوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ

کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ

پشاور: کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ تیار ہو گئی، حملے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کردی گئی جس میں دھماکے کے مرکز، بارودی مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے گڑھے کا ظاہری قطر 6.6 بائی 11 فٹ، گہرائی 4.6 فٹ تھی۔
دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت ہوگئی، دھماکے میں انتہائی طاقتور دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، سپیشل برانچ عمارت کے اندر سے نہ پھٹنے والا دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں۔
کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ اور کنٹرولڈ قرار دیا گیا، دھماکے کے بعد حملہ آور پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں داخل ہوئے، حملہ آوروں نے سپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ قائم کیا۔
خیال رہے کہ 18 ستمبر کو پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں دھماکا ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔