ہومپاکستانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، مہنگائی بڑھنے کی ہفتہ وار شرح میں 0.49فیصد اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، مہنگائی بڑھنے کی ہفتہ وار شرح میں 0.49فیصد اضافہ

اسلام آباد (سب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے،جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 1.94 فیصد اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ چنے کی دال، مسور، مونگ کی دال، ڈبل روٹی، سرسوں کا تیل اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں کیلے 6.17 فیصد،ٹماٹر 5.66 فیصد، پیاز 4.57 فیصد اور مرغی 2.33 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کیدوران ایل پی جی 60.42 فیصد، ڈیزل 54.21 فیصد اور پیٹرول 48 فیصد مہنگا ہوا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ 33.54 فیصد بڑھے۔رپورٹ کے مطابق مرچ پاڈر 16.37 فیصد، مٹن 15.86 فیصد اور گائے کا گوشت 12.88 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 33.27 فیصد مہنگاہوا، جبکہ کیلے، ڈبل روٹی اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئیں۔دوسری جانب آلو کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 35.31 فیصد، چینی 20.95 فیصد، انڈے 19.31 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 15.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،نمک، چنے کی دال، مسور اور مونگ کی دال بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سستی ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔