ہومپاکستاننیب اورمسابقتی کمیشن کا انسداد بدعنوانی اور مسابقت بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ

نیب اورمسابقتی کمیشن کا انسداد بدعنوانی اور مسابقت بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کا انسداد بدعنوانی اور مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ،چیئرمین نیب اور چیئرمین سی سی پی کی موجودگی میں دونوں اداروں کے مابین ادارہ جاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط ۔

ترجمان نیب کے مطابق معاہدے کا مقصد بولی میں دھاندلی، مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور کارٹیلز کے خلاف کوششوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ دونوں ادارے مشترکہ ورکشاپس، ماہرین کے تبادلے اور تربیتی ماڈیولز پر باہمی اشتراک کو فروغ دیں گے۔سیکرٹری سی سی پی مریم پرویز اور ڈی جی نیب محمد طاہر نے اسلام آباد میں معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔